دنیا
26 ستمبر ، 2013

امریکی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے شخص کی وڈیو جاری

امریکی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے شخص کی وڈیو جاری

نیویارک…ایف بی آئی نے 16 ستمبر کو واشنگٹن کے بحریہ ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے شخص ایرون ایلکس کی ویڈیو جاری کردی۔ویڈیو میں حملہ آور کو سیاہ گاڑی میں بحریہ کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔ عمارت کے اندرونی حصے میں حملہ آور کے ہاتھ میں ایک بندوق دکھائی دے رہی ہے۔ حملہ آور ایرون کو عمارت کے دیگر حصوں میں داخل ہوتے دیکھاجاسکتاہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے واقعے سے5 منٹ پہلے عمارت میں داخل ہوا۔ حملہ آورایرون ایلکس نے تنہا یہ کارروائی کی۔حملہ آورکو سیکیورٹی فورسز نے عمارت کے اندرمقابلے کے بعدہلاک کردیاتھا۔16 ستمبر کو واشنگٹن کے بحریہ ہیڈکواٹر میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :