26 ستمبر ، 2013
کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لیے بند کردیا جائے گا،جوجمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت 8بجے سے بند ہوجائیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔