26 ستمبر ، 2013
لاہور…لاہور میں چوتھے نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول شروع ہوگیا، پہلے روز بلوچستان او ر فاٹا کے نوجوانوں نے فیسٹیول میں بھر پور شرکت کی۔چھبیس سے انتیس ستمبر تک جاری رہنے والے یوتھ پیس فیسٹیول میں گلگت بلتستان،آزاد کشمیر،بلوچستان او ر فاٹا کے چھ سو سے قریب نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ان نوجوانوں کا کہناتھاکہ فیسٹیول کے ذریعے وہ ارباب اختیار کو اپنے علاقوں کی زبوں حالی سے آگاہ کرسکیں گے،فیسٹیول کے پہلے روز جمہوریت اور امن کے موضوع پر مختلف سیاسی رہنماوں نے روشنی ڈالی۔ انکا کہناتھاکہ امن وامان ہوگا تو ملک ترقی کریگا،نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔نوجوان نسل کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ایسے فیسٹیولز کا انعقاد مثبت سوچ اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔