کاروبار
21 دسمبر ، 2011

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز صبح 9 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز صبح 9 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند

کراچی … کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 9 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند کر دیئے گئے۔ سی این جی اسٹیشنز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کے مطابق آج صبح 9 بجے سے جمعرات کی صبح 9 بجے تک24 گھنٹوں کے لیئے سی این جی اسٹیشنز کراچی سمیت سندھ بھر میں بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا سوئی سدرن حکام کے ساتھ سی این جی اسٹیشنز اونرز کی ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے موسم سرما میں بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظرگیس لوڈ مینجمنٹ کے پروگرام پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں صنعتوں سمیت تمام شعبوں کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔گیس کی بندش سے قبل صارفین کی بڑی تعداد طویل قطاروں میں گیس بھروانے کیلئے سی این جی اسٹیشنز پر کھڑی نظر آئی۔

مزید خبریں :