Geo News
Geo News

پاکستان
27 ستمبر ، 2013

بلوچستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 357 ہوگئی

بلوچستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 357 ہوگئی

آواران…بلوچستان حکومت کے ترجمان جان محمد بلیدی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں زلزلے سے 357 افراد جاں بحق اور 520 زخمی ہوئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 62ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بجھوایا جا چکا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان جان محمد بلیدی نے بریفنگ میں بتایاکہ ریسکیو آپریشن میں امن و امان کی وجہ سے مشکلات ہیں، اگرحالات بہتر ہوتے تو حکومتی کارروائیاں تین گنا ہوجاتیں۔ زلز لے سے ڈھائی لاکھ افراد اور 40 ہزارمربع کلو میٹر علاقہ متاثرہوا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں روڈ نیٹ ورک تباہ ہے۔ انہوں نے مزاحمتی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی مصیبتوں کو کم کرنے کی خاطرقومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور امدادی کاموں کیلئے جانے والی فورسز اور لوگوں کو نشانہ نہ بنائیں۔

مزید خبریں :