Geo News
Geo News

پاکستان
20 مارچ ، 2012

لاہور: سیاسی اور وکلاء رہنماوٴں کی جیو وین پر حملے کی مذمت

لاہور… لاہور میں سیاسی اور وکلاء رہنماوٴں نے کراچی میں جیو نیوز کے دفاتر کے باہر ہوائی فائرنگ اور ڈی ایس این جی وین پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھاکہ کراچی میں آئے روز میڈیا کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،جیو نیوز کی وین پر حملے اور دفاتر کے باہر ہوائی فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ آزادی صحافت کیلئے جیو نیوز کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں ،ایک گروہ اس گروپ کو دباوٴ میں لانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل رشید خان اور صدر لاہور بار ذوالفقار چودھری کا کہنا تھاکہ جیو پر حملہ ریاستی ستون پر حملے کے مترادف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید خبریں :