Geo News
Geo News

پاکستان
28 ستمبر ، 2013

کراچی:13سالہ بچی کے قتل کے الزام میں2ملزمان گرفتار

کراچی:13سالہ بچی کے قتل کے الزام میں2ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی میں جمعرات کے روز قتل ہونے والی 13 سالہ لڑکی کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ساحل سمندر سے مردہ حالت میں ملنے والی 13 سالہ لڑکی کے کیس میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بچی کے اغواء اور قتل کے محرکات کا پتہ چلا لیا ہے۔ پولیس نے دو گرفتاریاں کی ہیں جن میں بچی کو اغواء کرنے والی ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچی کو ورغلاکر سرجانی ٹاوٴن لے جایا گیا تھا۔

مزید خبریں :