Geo News
Geo News

پاکستان
28 ستمبر ، 2013

این ای ڈی میں سیلف فنانس اسکیم کے تحت 300 نشستوں کا اضافہ

این ای ڈی میں سیلف فنانس اسکیم کے تحت 300 نشستوں کا اضافہ

کراچی…این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں اس سال سیلف فنانس اسکیم کے تحت 300 نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ان 300 نشستوں میں 100 سمپل فنانس کی نشستوں پر 6 لاکھ روپے جب کہ بقیہ 200 اسپیشل فنانس نشستوں کیلئے 8 لاکھ روپے فی نشست وصول کئے جائیں گے۔ سول، مکینیکل ، الیکٹریکل، اور کیمیکل انجینئرنگ کے شعبوں میں 200 اسپیشل فنانس نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :