29 ستمبر ، 2013
ملتان…پاکستان آئیڈل کا جادو ہر طرف سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ملتان میں آئیڈل بننے کو تیار ہیں کچھ سریلے اور کچھ کم سریلے، لیکن شوق اور صلاحیت کو ہر کوئی آزمانے کو تیار ہے ۔پاکستان آئیڈل، یہی تو ہے دل کی آواز،جس کا اگلا پڑاوٴ ہے ملتان اور صوفیاء کرام کے شہر کے سریلے ہو رہے ہیں بہت جوشیلے۔دو دوست پارک میں گانا گاتے ، رکشہ ڈرائیور ہو یا کوئی کاروباری شخص، سب ہی ہیں گانے کے شوقین۔رکشہ ڈرائیور اور فوٹو اسٹیٹ مشین والا،بچے بھی اس دوڑ میں پیچھے رہنے والے نہیں ہیں اور اگرکڑی ہو ملتانی تو سرائیکی گائیکی نظر نہ آئے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔گانا آئے یا نہ آئے لیکن اپنی آواز کو آزمانے کی خواہش کو بھلا کون روک سکتا ہے۔