پاکستان
20 مارچ ، 2012

وزیر اعظم علی بابا چالیس چوروں کا ساتھ نہ دیں،شہباز شریف

وزیر اعظم علی بابا چالیس چوروں کا ساتھ نہ دیں،شہباز شریف

شاہ کوٹ…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم علی بابا چالیس چوروں کا ساتھ نہ دیں، رزق حلاق کمانے والا چپڑاسی وزیر اعظم اورمجھ سے بہتر ہے،جان جاتی ہے توجائے لیکن عوام کی لوٹی دولت واپس لا کررہوں گا۔شاہ کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا پورے پاکستان میں خوشحالی کا دورلائیں گے، ملک سے لوٹی دولت واپس لائی جائے گی ، وزیراعظم لوٹ مار کرنے والوں کی بجائے انصاف کا ساتھ دیں۔وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ چپڑاسی نہیں میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ رزق حلال کمانے والے چپڑاسی میرے اوران سے بہتر ہے۔وزیراعلی نے شاہکوٹ میں 110ایکڑ کے تفریحی پارک کاسنگ بنیاد بھی رکھا اورہدایت کی کہ کام کی رفتار اورمعیار کاخیال رکھاجائے،انہوں نے خصوصی بچوں سے ملاقات کی اور اسپیشل چلڈرن انسٹی ٹیوٹ افتتاح بھی کیا۔ا نہوں نے خصوصی بچوں کے تمام اداروں میں جنریٹرزلگوانے کا حکم بھی دیا۔

مزید خبریں :