Geo News
Geo News

پاکستان
30 ستمبر ، 2013

پی ٹی آئی کا پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان

لاہور…تحریک انصاف پنجاب نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔لاہور سے جاری بیان میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 2 اکتوبر کو پنجاب بھر کے تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں مظاہرے کئے جائیں گے۔ حکومت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے د ب چکے ہیں قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔

مزید خبریں :