20 مارچ ، 2012
کراچی…قومی ایئرلائن پی آئی اے کے مسافر اس وقت خوش قسمت رہے جب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے میں سوار ہوتے ہوئے سیڑھی گر پڑی تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق لاہور جانے والی پی کے 306 میں مسافروں کو سیڑھی کے ذریعہ بوئنگ 747 طیارے میں سوار کرایا جارہا تھا۔ جیسے ہی آخری مسافر طیارے میں داخل ہوا ، پیچھے سیڑھی ایک دھماکے سے رن وے پر جا گری خوش قسمتی سے کوئی مسافر یا عملے کا رکن سیڑھی کی زد میں آکر زخمی نہیں ہوا۔ اس حادثے کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں 2گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ واضح رہے پی آئی اے کے عملے کی ان ہی کوتاہیوں اور لاپرواہی کی وجہ سے یورپی یونین نے پی آئی اے کا طیاروں کی مینٹی ننس سرٹیفکیٹ معطل کیا ہے۔