Geo News
Geo News

دنیا
01 اکتوبر ، 2013

بھارت:مغربی بنگال میں بارش نے تباہی مچادی

بھارت:مغربی بنگال میں بارش نے تباہی مچادی

نئی دہلی…بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بارش نے تباہی مچادی،متعدد دیہات میں کچے مکانات گرنے اورزیر آب آنے سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں بھارتی ریاست مغربی بنگال میں تیز بارش اور سیلاب نے نظام زندگی متاثرکردیا ہے۔3 دن سے جاری بارشوں نے 4 دیہات میں تباہی پھیلادی ہے،کچے گھر ٹوٹنے اور گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔3 دریاوٴں میں پانی کی سطح بلند ہو نے سے فصلیں زیر آب آگئی ہیں،مکانات زیر آب آ نے سے لوگوں کو اونچے مقام پر نقل مکانی پر مجبور کر دیاہے۔

مزید خبریں :