20 مارچ ، 2012
کراچی… وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات میں سندھ میں بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی کو نتیجہ خیز بنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا اور بھتہ مافیا کی روک تھام میں بلا تفریق و دباو ٹھوس اقدامات کیے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھتے کی روک تھا کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔