20 مارچ ، 2012
شیخوپورہ…شیخوپورہ میں محکمہ صحت کی ٹیم نے جعلی اسپتال پر چھاپا مار کرسیکڑوں کی تعداد میں اسٹیرائیڈز، نشہ آور ٹیکے اور گولیاں برآمد کر لیں۔ڈی او ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر سید محمد یوسف کاظمی کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے جوئی وانوالہ روڈ پر ایسے جعلی اسپتال پر چھاپا مارا،جسے ایک میڈیکل اسٹور کا مالک سعید خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے چلا رہا تھا،جعلی اسپتال میں دمہ وغیرہ کے7مریض زیرِ علاج تھے،ڈی او ہیلتھ شیخوپورہ نے بتایا کہ سیکڑوں کی تعداد میں اسٹیرائیڈز، نشہ آور ٹیکے اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں اور میڈیکل اسٹور کا لائسنس منسوخ کرنے کے علاوہ قانونی کارروائی کیلئے رپورٹ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دی گئی ہے۔