02 اکتوبر ، 2013
لاہور…فلورملوں نے 20کلو آٹا کے تھیلا پر 20 روپے مہنگاکرنے کا اعلان کیا ہے ،تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر فلور ملز مالکان نے20کلو آٹے کی قیمت میں 20 روپے بڑھانے کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ اضافہ پیر سے لاگو ہو گا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما عاصم رضا نے جیو نیوز کو بتایا کہ آٹے کی قیمت بڑھانے کافیصلہ بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت 20 کلو آٹا تھیلہ 775 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس کی اضافے کے بعد نئی قیمت 795 روپے ہو گی ۔ یہ اضافہ پیر کو فلور ملز مالکان کے اجلاس کے بعد لاگو ہو گا ۔