03 اکتوبر ، 2013
نیویارک…امریکا کی ریاست ٹینیسے میں مسافر بس ٹرک اورایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے میں آٹھ افرادہلاک اورچودہ زخمی ہوگئے ریاست ٹینسیے کی ہائی وے پرمسافر بس ٹائرپھٹنے کے باعث ایک ٹرک اور کھیلوں کاسامان لے جانے والی گاڑی سے ٹکراگئی۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ کاتعلق شمالی کیرولیناکے علاقے اسٹیس ویلے سے تھا۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیاہے۔حادثے کی مزیدتحقیقات جاری ہیں۔