03 اکتوبر ، 2013
نئی دہلی…بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کو900 کروڑ کے چارہ گھپلا کیس میں 5 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ 996میں جب لالو پرشاد بہار کے وزیر اعلی تھے اس وقت 900کروڑ کے چارہ کرپشن کیس میں ان کیخلاف سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا تھا۔اسی زمانے میں لالو پرشاد کو بہار کی وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ بد عنوانی کے اس معاملے میں لالو اور بعض دوسرے سیاست دانوں اور اعلیٰ افسروں پر اربوں روپے کے خورد برد کا الزام ہے۔ رانچی کی ایک ذیلی عدالت نے اس مقدمے میں لالو پرشاد اور 40 سے زیادہ اہلکاروں اور سیاسی رہنماوٴں کو قصوروار قرار دیا تھا ۔ بدعنوانی کے مقدمے میں سزایاب ہونے کے ساتھ ہی لالو پرشاد کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہو جائے گی اور ساتھ ہی وہ آئندہ انتخاب لڑنے کے لئے بھی نا اہل ہوجائیں گے۔