03 اکتوبر ، 2013
ملتان …پاکستان آئیڈل اب پہنچ رہا ہے صوفیوں کے شہر ملتان میں، جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آڈیشن دینے سے قبل میوزک اکیڈمیز کا رْخ کرکے سْرپکے کرر ہے ہیں۔ملتان کی نجی میوزک اکیڈمیز میں پاکستان آئیڈل کے آڈیشن کے لئے تیاری کرنے والے نوجوان دن رات سْروں کو سیکھنے میں لگے ہوئے ہیں۔کلاسیکل اور نیم کلاسیکل جس کی جو پسند وہی وہ آڈیشن کے روز سنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔