Geo News
Geo News

پاکستان
04 اکتوبر ، 2013

سابق صدرزرداری کیخلاف کیسز پر کچھ نہیں کیا، ڈپٹی چیئرمین نیب

سابق صدرزرداری کیخلاف کیسز پر کچھ نہیں کیا، ڈپٹی چیئرمین نیب

اسلام آباد…ڈپٹی چیئرمین نیب سعید سرگانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کیسز پر کچھ نہیں کیا، ان کیسز کے کھولنے کافیصلہ نئے چیئرمین نیب کریں گے۔جیو نیوز سے بات کرتے سعید سرگانہ نے کہا کہ ڈپٹی چیرمین نیب کے پاس کسی کے بھی خلاف کیس کھولنے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف کیسز پر کچھ نہیں کیا، ان کیسز کے کھولنے کافیصلہ نئے چیئرمین نیب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے وارنٹ پر دستخط کا اختیار بھی چیرمین کے پاس ہے۔ سعید سرگانہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں نیب غیر متحرک نہیں۔ نیب نے رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے تحت 25ارب روپے برآمد کیے۔

مزید خبریں :