Geo News
Geo News

پاکستان
06 اکتوبر ، 2013

حملے کے 6 دن بعد ہوش آیا تو شکر ادا کیا کہ میں زندہ ہوں،ملالہ

حملے کے 6 دن بعد ہوش آیا تو شکر ادا کیا کہ میں زندہ ہوں،ملالہ

لندن…ملالہ یوسف زئی کاکہناہے کہ جب وہ ہوش میں آئیں توانہوں نے اپنے زندہ بچ جانے اورنئی زندگی ملنے پرسب سے پہلے خداکاشکراداکیا۔ایک برطانوی اخبارنے ملالہ یوسف زئی کی کتاب کے اقتباسات شائع کردیے ہیں۔جس میں ملالہ نے سوات میں اپنے اوپرحملے کے بعد کے واقعات اوراپنی جدوجہد کوبیان کیاہے۔اپنی خودنوشت میں ملالہ نے لکھاہے کہ حملے کے بارے میں انھیں کچھ یاد نہیں البتہ 6 دن بعد 16 اکتوبر کوجب انھیں ہوش آیا توسب سے پہلے اپنے زندہ بچ جانے پر خدا کا شکر ادا کیا۔ اس وقت اپنا نام تک یاد نہیں آرہا تھا اورہرشے دھندلی دکھائی دے رہی تھی۔کمرے میں موجودہرشخص کی 2ناکیں اور 4آنکھیں نظرآرہی تھیں۔کچھ بول بھی نہیں سکتی تھی کیونکہ گردن میں ٹیوب لگی تھی۔نہ یہ پتاتھا کہ یہ کونسی جگہ ہے مگراتنااندازہ ہوگیاتھاکہ یہ پاکستان کی سرزمین نہیں ہے۔پوچھنے پرنرس نے صرف اتنا بتایا تھاکہ یہ برمنگھم ہے۔ بیدار ہوتے دماغ میں کئی سوالات اٹھ رہے تھے جن سے خوفزدہ تھی۔تاہم ایک بات جوجان گئی تھی وہ یہ تھی کہ اللہ نے نئی زندگی بخشی ہے۔

مزید خبریں :