Geo News
Geo News

پاکستان
07 اکتوبر ، 2013

پی آئی اے کے طیارے میں آتشزدگی،تمام زاویوں سے تحقیقات جاری

پی آئی اے کے طیارے میں آتشزدگی،تمام زاویوں سے تحقیقات جاری

کراچی…کراچی میں دوران پرواز پی آ ئی اے کے طیارے میں آگ لگنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور قواعد کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ جہاز کا انجن بنانے والی کمپنی کو بھی دی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے انجینئر، ماہرین اور سی اے اے حکام جہاز کے انجن میں لگنے والی آگ کے وجوہات جاننے کیلئے تمام زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں ۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق دوران پرواز جہاز سے کسی پرندے کے ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے ۔گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 213 کراچی سے دبئی جارہی تھی طیارے میں عملے سمیت 62 افراد سوار تھے۔

مزید خبریں :