08 اکتوبر ، 2013
مظفر آباد…مظفر آباد آزاد کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے کو آج آٹھ سال ہوگئے، زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں آج ہی کے دن آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کو آزاد کشمیر مظفر آباد میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، جبکہ کئی بستیاں صفحہ ہستی سے ہی مٹ گئی تھیں ، آج زلزلے کو آئے آٹھ سال مکمل ہوچکے لیکن حکومت کی طرف سے نئے شہر بسانے کاوعدہ اب تک وفا نہ ہوسکا ، متاثرہ علاقوں میں کئی اسکولوں کی تعمیر کا کام بھی باقی ہے ، زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں، مظفر آباد میں ہونے والی تقریب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجید بھی شریک ہوئے۔