09 اکتوبر ، 2013
نئی دہلی…بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 3منزلہ عمارت گر گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے شمالی علاقے میں واقع آزاد مارکیٹ میں عمارت گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئیجبکہ 5افرادملبے تلے دبے ہوئے ہیں، حادثے کی جگہ پر موجود 6فائر انجن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پولیس اور مقامی لوگ ملبہ ہٹانے میں مدد کررہے ہیں، مقامی افراد کے مطابق عمارت 150سال پرانی ہے۔