09 اکتوبر ، 2013
ڈھاکا…بنگلا دیش میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ ڈھاکا سے چالیس کلو میٹر دور پیش آیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ گزشتہ سال نومبر میں ایک ایسی ہی فیکٹری میں آگ لگی تھی جس میں تقریباً 112افراد ہلاک ہوگئے تھے۔