21 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کو رواں برس دسمبر تک پسندیدہ ملک قرار دے دیا جائے گا، پاکستان پہلے ہی 180 ملکوں کو پسندیدہ ملک کا درجہ دے چکا ہے، پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کو دسمبر 2012 تک پسندیدہ ترین ملک قرار دیدیا جائے گا، پاکستان پہلے ہی 180 ملکوں کو پسندیدہ ملک کا درجہ دے چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت سے تجارتی تعلقات بتدریج بہتر ہورہے ہیں، اس حوالے سے کابینہ کے منظور شدہ فیصلوں پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ بحالی کی کوششیں وزارت خارجہ کی سطح پر بھی جاری ہیں، چیئرمین پی سی بی کرکٹ کی بحالی کیلئے بھارت سے رابطے میں ہیں، تاہم انہیں ویسا ردعمل نہیں مل رہا، جیسا وہ چاہتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے حامد میر کا خصوصی انٹرویو آج راج 8بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔