21 مارچ ، 2012
کراچی … سندھ میں تعلیمی سال 2012ء شروع ہونے میں ہفتہ بھرباقی رہ گیا ہے لیکن سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ مارکیٹ میں تاحال درسی کتابیں فراہم نہیں کرسکا ہے۔ سندھ بھر میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا لیکن سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں مارکیٹ میں موجود نہیں، جس کی وجہ سے طلباء کے تعلیمی نقصان کاخدشہ ہے۔ کراچی کے اردو بازار کے انفارمیشن سیکریٹری سراج حسن کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے 2 ماہ قبل کتابیں فراہم کرنا ہوتی ہیں لیکن نیا تعلیمی سال شروع ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں اور اب تک مارکیٹ میں پہلی سے دسویں جماعت کی درسی کتابیں فراہم نہیں کی گئیں۔