21 مارچ ، 2012
اسلام آباد … ایبٹ آباد کمیشن نے وزارت خارجہ کے ڈی جی امریکا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈی جی سمیت اسلام آباد، لاہور، چکلالہ اور چراٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول کے سینئر افسران سے تفصیلی انٹرویوز کئے ہیں۔ ایبٹ آباد آپریشن کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کا اجلاس جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، قائم مقام ڈائریکٹر آپریشنز، چیف آپریشن آفیسر لاہور اور سینئر ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسرز کو طلب کرکے تکنیکی امور سمیت فضائی نگرانی کے نظام پر مختلف سوالات کئے اور بریفنگ لی۔ کمیشن کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ (امریکا) نے بھی شرکت کی۔