کاروبار
12 اکتوبر ، 2013

سندھ میں بھر میں 48گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

سندھ میں بھر میں 48گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

کراچی…کراچی سمیت سندھ میں بھر میں 48گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 48گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح 8بجے کھل گئے۔ سی این جی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لوگوں نے علی الصباح ہی سی این جی بھروانے کیلئے اپنی گاڑیوں کا رخ سی این جی اسٹیشنز کی طرف کرلیا جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔کئی علاقوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

مزید خبریں :