13 اکتوبر ، 2013
کراچی …جہاں مویشیوں کے قد و کاٹھ کو دیکھ کر ان کی قیمتوں کا تعین کیا جارہاہے وہیں ان کا حسن بھی لوگوں کی نظروں میں اپنا مقام بنارہا ہے۔ کراچی میں شاہراہ فیصل پر مویشی منڈی میں جانوروں کی کیٹ واک کا انتظام کیا گیا۔ کیٹ واک میں مختلف نسلوں کی گائے، بیلوں ، بھینسوں اور بکریوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں حسین جانوروں نے ریمپ پر واک کی اور بیوپاروں اور خریداروں کے دل کو موہ لیا۔ اس ریمپ پر واک کرنے والے جانوروں کو دور دراز سے لایا گیا اور ان کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے والی تھیں۔