پاکستان
16 اکتوبر ، 2013

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

کراچی…ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے،فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں ہزاروں مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں مسلم امہ خصوصاً پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور کی قربانی کررہے ہیں۔

مزید خبریں :