Geo News
Geo News

پاکستان
17 اکتوبر ، 2013

سوات:4لاکھ سیاح ہرسال وادی کارخ کرتے ہیں

سوات:4لاکھ سیاح ہرسال وادی کارخ کرتے ہیں

سوات…ہرسال 4سیاح حسین وادی سوات کارخ کرتے ہیں۔ جہاں شورمچاتابل کھاتا دریائے سوات،آسمان سے باتیں کرتے پہاڑاورٹھنڈی ہوائیں آنے والوں کا دل کھول کر استبقبال کرتے ہیں۔سوات کی وادی اپنے حسن و جمال اور دلکشی کیلئے پوری دنیا میں غیر معمولی شہرت رکھتی ہے۔یہاں فلک بوس پہاڑ۔گنگناتے آبشار،میٹھے پانی کے شفاف چشمے،صحت بخش آب و ہوا اور دلکش نظارے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ خوشگوار موسم اور معتدل اب و ہوا کے وجہ سے یہ حسین وادی لو گوں کو اپنی طرف کھینچ لا تی ہے۔ال سوات ہو ٹل ایسوسی ایشن کے صدر زاہد خان کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیا حت کو فروغ دینے کیلئے حکومت سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دیکر یہاں کی سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کرے۔ڈپٹی کمشنر سوات فرخ عتیق کہتے ہیں کہ سالانہ 4 لاکھ سیاح وادی کا رخ کرتے ہیں۔ضلع سوات خوبصورت وادی کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے پھلوں کیلئے بھی شہرت رکھتی ہے۔یہاں آنیوالے سیاح سیب،املوک اور اڑوں کے باغات سے بھی لطف اندوز ہو تے ہیں۔ویسے تو سوات میں سال کے بارہ مہینے سیر و سیاحت کیلئے موزوں ہیں تاہم مارچ سے اکتوبر تک معتدل اور خوشگوار مو سم کے باعث ملک بھر کے سیاح وادی سوات کا رخ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :