کھیل
17 اکتوبر ، 2013

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کوجنوبی افریقہ کیخلاف جیت کیلئے 40رنز درکار

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کوجنوبی افریقہ کیخلاف جیت کیلئے 40رنز درکار

ابوظہبی…ابوظہبی میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل میں چائے کے وقفے سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم 232 رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔ اب پاکستان کو نمبر ون ٹیم کو شکست دینے کیلئے صرف 40رنز درکار ہیں۔ جنوبی افریقا نے آج صبح 72رنز 4کھلاڑی آوٴٹ پر کھیل کا آغاز کیا اور چائے کے وقفے تک 160رنز کا اضافہ کیا اور پوری ٹیم 232رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔ اے بی ڈی ولےئرز 90رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے آف اسپنر سعید اجمل نے 74رنز کے عوض4وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ بولر جنید خان نے 3وکٹیں اور نئے اسپنر ذوالفقار بابر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :