دنیا
22 مارچ ، 2012

نوری المالکی ملک کو آمریت کی طرف لے جا رہے ہیں، مسعود بارزانی

بغداد…عراق کے سنی اور کرد اکثریتی صوبہ کردستان کے وزیر اعلیٰ مسعود البارزانی نے وزیر اعظم نوری المالکی کی حکومتی پالیسیوں کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نوری المالکی تمام اہم عہدوں کے اختیارات اپنی ذات میں سمیٹ کر ملک کو آمریت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی صوبے کردستان کے وزیر اعلیٰ اور نوری المالکی کی پالیسیوں کے شدید ناقد کا یہ سب سے زیادہ سخت بیان ہے۔ المالکی پر بارزانی نے تازہ تنقید"نوروز" کے قومی ایام کی ایک تقریب سے خطاب میں کی۔البارزانی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بیس لاکھ مسلح افواج صرف ایک شخص کی وفاداری کا حلف اٹھائے جس نے تمام اختیارات اپنی ذات میں جمع کر رکھے ہوں اور ملک وقوم کے مفادات کو نظر انداز کر دے۔ المالکی جس ڈگر پر چل رہے ہیں وہ تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔

مزید خبریں :