Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
23 اکتوبر ، 2013

اکشے کمار کی فلم’باس‘نے پانچ دنوں میں ساڑھے45کروڑ کمالیے

اکشے کمار کی فلم’باس‘نے پانچ دنوں میں ساڑھے45کروڑ کمالیے

ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار پھر ایکشن دکھاکر سینما بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’باس‘نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔باکس آفس پر کامیابی سے ہمکنار ہونے والی اس مصالحہ فلم نے پانچ دنوں میں45اعشاریہ5کروڑ کا بزنس کرکے شائقین سے پسندیدگی کی سند حاصل کرلی ہے۔ 2010ء کی ملیالم مصالحہ فلم’پوکیری راجہ‘کی ہندی ریمیک باس کی ہدایتکاری انتھونی ڈی سوزا نے دی ہے۔ایکشن سے بھرپور باس میں اکشے کمار کیساتھ ساتھ متھن چکربرتی،شیو پنڈت،ادیتی راؤ حیدری،رونت روئے،ڈینی ڈینزونگپااور جانی لیور نے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکارہ دو گانوں میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔اشون وردے کی پروڈیوس کردہ اس فلم باس کی موسیقی ساجد واجد اورہمیش نے ترتیب دی جو16اکتوبر کوبھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی ہے۔

مزید خبریں :