23 اکتوبر ، 2013
دبئی…دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کھانے کے وقفے پرصرف 60 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔دبئی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور خرم منظور صفر پر اسٹین کی گیند پر ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے، اظہرعلی اور شان مسعود نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 38 رنز بنائے، اس موقع پر اظہر علی 19 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، انہیں مورکیل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، مجموعی اسکور میں صرف 14 رنز کے اضافے کے بعد شان مسعود 21 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔یونس خان 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان مصباح الحق صرف دو رنز بناسکے۔اس طرح کھانے کے وقفے پر پاکستان ٹیم کے 6ٹاپ آرڈربیٹسمین صرف 60 رنز پرپویلین واپس لوٹ گئے۔عمران طاہر نے 3 ،ڈیل اسٹین نے 2 جبکہ مورنے مورکیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔