کھیل
23 اکتوبر ، 2013

دبئی ٹیسٹ کا پہلا دن،پاکستان99پر ڈھیر،پروٹیز کے3وکٹ پر128رنز

دبئی ٹیسٹ کا پہلا دن،پاکستان99پر ڈھیر،پروٹیز کے3وکٹ پر128رنز

دبئی…پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روزکاکھیل ختم ہو گیا،دبئی میں جب پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقانے 3 وکٹوں پر 128 رنز بنالئے تھے اور پاکستان پر29رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے اور7وکٹیں باقی ہیں۔جنوبی افریقا کیلئے خوش آئند خبر یہ ہے کہ کپتان گریم اسمتھ نے فارم حاصل کرتے ہو ئے67رنز اسکور کر لئے ہیں اور ناقابل شکست ہیں۔پاکستان بیٹنگ میں ناکامی کے بعد بولنگ میں بھی کوئی غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے، سعید اجمل نے2اور ذو الفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :