22 مارچ ، 2012
لاہور…لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں کوڑے کے کنٹینر سے نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ، پولیس کے مطابق گلبرگ تھری میں کوڑے کے کنٹینر سے ملنے والی لاش 30سالہ نا معلوم شخص کی ہے جسے گلا دبا کر ہلاک کیا گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوانے کے بعد نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے۔