کھیل
22 مارچ ، 2012

بنگلہ دیش ٹیم اچھی کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے، مصباح الحق

بنگلہ دیش ٹیم اچھی کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے، مصباح الحق

میرپور (بنگلہ دیش) … پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی پر بنگلہ دیشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، ایشیا کپ میں فتح شاندار اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ فائنل میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹف ٹائم دیا، میزبان ٹیم اچھی کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ میں فتح شاندار کامیابی ہے،سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کی، ایشین چیمپئن بننا ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔

مزید خبریں :