26 اکتوبر ، 2013
ممبئی…ایک پر ایک ہٹ فلمیں دینے والی، بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ آسن، آج اپنی 28ویں سالگرہ منارہی ہیں۔آسن 26اکتوبر 1985کو کیرالہ میں پیدا ہوئیں۔ فنی کیرئیرکا آغازبھارت کی ساوٴتھ فلم انڈسٹری سے کیا۔ آسن نے 2004 سے 2008تک تامل فلموں پر راج کیا۔بالی وڈ میں آسن کی آمد 2008میں فلم گجنی میں عامر خان کے ساتھ ہوئی۔ گجنی ہی کی بدولت آسن کو فلم فئیرسمیت کئی ایوارڈز ملے۔آسن کی مشہور فلموں میں گجنی کے علاوہ ریڈی، ہاوٴس فل ٹو، کھلاڑی 786 اور بول بچن بھی شامل ہیں۔ جو سب کی سب سپرہِٹ رہیں۔آج کی برتھ ڈے پارٹی میں سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار، اجے دیوگن،جان ابراہم ،جیکولن فرنانڈس اور سونم کپور بھی مدعو ہیں۔