پاکستان
23 مارچ ، 2012

یوم پاکستان:اسلام آباد میں31، صوبائی دارالحکومتوں میں21،21توپوں کی سلامی

یوم پاکستان:اسلام آباد میں31، صوبائی دارالحکومتوں میں21،21توپوں کی سلامی

اسلام آباد…ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے نے 31 توپوں کی سلامی دی جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21 ،21 توپوں کی سلامی دی گئی، تقریب کے آخر میں وطن عزیزکادفاع مضبوط بنانے اور اسے ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہم کنار کرنے کا عزم کیاگیا۔ اس اہم قومی دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی اداروں میں مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جو دن بھر جاری رہیں گے۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اور وطن عزیز کی سلامتی، دفاع اور ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر ،مساجد میں بھی ملکی سلامتی ترقی،خوشحالی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ آج اہم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

مزید خبریں :