دنیا
28 اکتوبر ، 2013

30 فیصد امریکیوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے خبروں تک رسائی، سروے

30 فیصد امریکیوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے خبروں تک رسائی، سروے

نیویارک…امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹرکے ایک سروے میں انکشاف ہواہے کہ 30 فیصد امریکی عوام سوشل میڈیا کے ذریعے خبروں تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔عام طور پرلوگ اپنے خیالات کے اظہاراوررائے پیش کرنے کیلیے سوشل میڈیاکاسہارالیتے ہیں لیکن پیو ریسرچ کی نئی سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً دو تہائی امریکی فیس بْک کا استعمال کرتے ہیں۔اوران میں سے آدھے لوگ یعنی تیس فیصدافراد ملکی اوربین الاقوامی خبروں اورحالات و واقعات تک رسائی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی حاصل کرتے ہیں۔سروے کیمطابق سوشل میڈیا کے علاوہ بریکنگ نیوزاوردیگرخبریں جاننے کیلیے بیشترافراد آن لائن ذرائع کااستعمال کرتے ہیں۔انٹرنیٹ کے ذریعے تقریباً تمام بڑے اخبارات پڑھے اورٹی وی چینلز دیکھے جاتے ہیں۔تاہم امریکیوں کی بڑی تعدادروایتی اندازمیں اخبارات اورکتابوں کامطالعہ کرتی اورٹی وی سیٹس پربھی خبریں دیکھتی ہے۔

مزید خبریں :