23 مارچ ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے تیرہ سالہ محنت کش لڑکاجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب ایک سیاسی جماعت کی ریلی نکالی جارہی تھی ، ریلی کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھندفائرنگ کی جس سے پنکچر لگانے والا13سالہ محنت کش لڑکا جاں بحق ہوگیا۔