پاکستان
23 مارچ ، 2012

نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہئے، امریکا سے دشمنی مہنگی پڑسکتی ہے، غلام احمد بلور

نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہئے، امریکا سے دشمنی مہنگی پڑسکتی ہے، غلام احمد بلور

لاہور … وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہئے، امریکا سے دشمنی مہنگی پڑسکتی ہے، وزیراعظم کو سزا ہو یا وہ بری ہوں دونوں صورتوں میں ان کا قد بڑھے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اقتصادی حالات میں امریکا سے دشمنی مہنگی پڑسکتی ہے، نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہئے۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ منظوری اور امریکا انجن دے تو مال گاڑیوں سے نیٹو سپلائی کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سزا ہو یا وہ بری ہوں دونوں صورتوں میں ان کا قد بڑھے گا۔ انہوں نے پنجاب میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کو طلبا سے دوستی کے ساتھ انتخابی مہم بھی قرار دیا۔

مزید خبریں :