23 مارچ ، 2012
کراچی … دفاع پاکستان کونسل اورجماعت الدعوة کی جانب سے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی اور بلوچستان میں بھارتی و امریکی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں۔ کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر، جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اسلم غوری، جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما مولانا عبدالمنان، مولانا محمود الحسن اسد، حافظ کلیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اپنے ضمیر اور قوم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کلمہ حق بلند کریں اور نیٹو سپلائی مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کریں۔