پاکستان
24 مارچ ، 2012

صدر اوباما اور گیلانی کی ملاقات 27 مار چ کو سیئول میں ہوگی،وائٹ ہاؤس

صدر اوباما اور گیلانی کی ملاقات 27 مار چ کو سیئول میں ہوگی،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن. . . .امریکی صدر باراک اوباما اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ملاقات 27 مارچ کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہوگی۔وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ سیئول میں جوہری سلامتی پر ہونے والی کانفرنس کے بعد 27 مارچ کو صدر اوباما اور وزیر اعظم گیلانی کی ملاقات ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان اور امریکا کو باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اعلی سطح پر مشاورت کا موقع فراہم کرے گی۔ سیئول میں دو روزہ نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہ کانفرنس کا مقصد قومی اقدامات اور رضا کارانہ طور پر عالمی تعاون کے ذریعے جوہری اثاثویں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں :