دنیا
04 نومبر ، 2013

حکیم اللہ محسود کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے تھے، جان کیری

حکیم اللہ محسود کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے تھے، جان کیری

ریاض…امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش حساس چیلنجز پر مل کر کام کرناچاہتے ہیں۔ریاض میں سعودی وزیرخارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے ہاتھ امریکیوں اور پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔پاکستانی طالبان ہزاروں پاکستانی فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور رابطے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :