Geo News
Geo News

پاکستان
05 نومبر ، 2013

پشاور میں خشک میوہ جات موسم سرما کی ایک بہترین سوغات

پشاور میں خشک میوہ جات موسم سرما کی ایک بہترین سوغات

پشاور…پشاور میں خشک میوہ جات موسم سرما کی ایک بہترین سوغات اور پختون روایات کا لازمی حصہ ہیں جسے پشاوری بہت شوق سے خود بھی کھاتے اور مہمانوں کی بھی تواضع کرتے ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے یہ میوہ جات آج کل صرف دکانوں کی زینت بن کر رہ گئے ہیں۔ موسم سرما کا نام لیتے ہی خشک میوہ جات کا تصور ذہن میں ابھرتا ہے۔بہت سے لوگوں کو سردیوں کا موسم انہی سوغات کی وجہ سے بھاتا ہے۔ پشاوری خشک میوہ جات نہ صرف خود بہت شوق سے کھاتے ہیں بلکہ مہمانوں کی تواضع اور دوست احباب کو تحفے کے طور پر بھی بھیجتے ہیں۔ پشاور میں ڈرائی فروٹ کی درجنوں دکانیں ہیں جہاں پڑوسی ملک افغانستان سے درآمد کیے گئے مختلف اقسام کے خشک میوہ جات نہایت سلیقے سے سجائے ہوئے ہوتے ہیں جنہیں دیکھتے ہی منہ میں پانی آتا ہے۔ ملک کی ناگفتہ بہہ معاشی حالت اورکمرتوڑ مہنگائی نے شہریوں کو اپنی یہ قدیم روایت ترک کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ کبھی سو دو سو روپے کلو فروخت ہونے والے خشک میوہ جات اب کھانے کی بجائے دکانوں کی زینت ہی بن کر گئے ہیں۔کاغذی یا امریکی بادام کے دام تو ڈالر کے ریٹ سے بڑھ رہے ہیں۔اگر مہنگائی کا یہی حال رہا تو شاید موسم سرما میں ڈرائی فروٹ کھانے کے شوقین اپنی خواہش تک ہی محدود رہیں۔

مزید خبریں :