24 مارچ ، 2012
نئی دہلی…این جی ٹی…بھارت کی 78 برس کی بڑھیا دنیا کی معمر ترین شارپ شوٹر بن گئیں۔ خواب پورے کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور اسی بات پر عمل کر تے ہوئے بھارت کے ایک گاؤں کی 78سالہ معمرخا تون نے نشانہ بازی سکھانے کے ایک اسکول میں داخلہ لے لیا ۔بھارتی ریاست اُتر پردیش سے تعلق رکھنے والی چندرو تومار کی ماہر نشانہ بازی کی صلاحیتوں نے انہیں دنیا کی معمر ترین شارپ شوٹر بنادیا ہے۔6بچوں اور15پوتے پوتیوں کی پرورش کرنے والی چندروکا کہناہے کہ انہیں نشا نہ با ز ی کا شوق بچپن سے نہیں تھا بلکہ شو ٹنگ میں دلچسپی اچانک پیدا ہو ئی جو اس عمرمیں و ہ اپنا شوق پورا کر رہی ہیں ۔ معمر ہو نے کے باوجو د چندرونے نہایت تیزی سے شو ٹنگ میں مہارت حاصل کرلی ہے اورمقامی اور قومی سطح پر کئی مقابلے بھی جیت چکی ہیں۔