24 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں موسمِ گرما شروع ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں لیکن اسے خوش آمدید کہنے کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔اسی سلسلے میں برطانوی کاؤنٹی ڈورسیٹ کے ساحلِ سمندر پر دیوہیکل بیچ چےئر نصب کردی گئی ہے۔ایک ڈبل ڈیکر بس کے حجم کے برابر اس کُرسی کا وزن ایک عام ہاتھی کے وزن کے برابریعنی6ٹن ہے۔8میٹر اونچی اس چےئر کی تیاری میں برطانوی آرٹسٹ کو3ہفتے کا عرصہ لگا ہے۔